وفاقی وزیر داخلہ کی شاہ نورانی مزار میں دھماکے کی سخت مذمت ، آئی جی فرنٹیئرکور سے واقعہ کی رپورٹ طلب

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شاہ نورانی مزار میں دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ وفاقی وزیر نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک امدادی طیارہ کا بندوست کرے تاکہ ایف سی دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرسکے۔

متعلقہ عنوان :