فیسکو کی ہیون ریسورسز کا اجلاس

پیر 14 نومبر 2016 11:04

فیسکو کی ہیون ریسورسز کا اجلاس

فیصل آباد ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہیومن ریسورسز کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چئیرمین جاوید کمال فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ممبر ایچ آر کمیٹی عبدالحمید چوہدری، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن احسان صدیقی،چیف فنانشل آفیسرزاہد حسن اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز اطہر ایوب نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر سب ڈویژن جھنگ کے لائن مین ون رب نواز جو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا اس کے بیٹے ساجد کوکیٹگری تھری میں بل ڈسٹری بیوٹر بھرتی کرنے کی سفارش کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے انتظامیہ کو کمپنی میں مروج ای آر پی سٹاف کیلئے (جے ڈی )بنانے کی ہدایات بھی دیں۔ ایچ آر کمیٹی کو بتایا گیا کہ پیپکو نے لائن سٹاف کی دو درجہ اپ گریڈیشن کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

فیسکو بھی ملازمین کی بہبود کیلئے پیپکو آفس میمورنڈم کو اپنانا چاہتا ہے ۔ کمیٹی نے لائن مین ون کو پے سکیل 9سے 11، لائن مین گریڈ ٹو کو گریڈ7سے گریڈ 9، اے ایل ایم کو گریڈ 5سے گریڈ7، میٹر ریڈر کو گریڈ 7سے 9، ایس ایس اے کو گریڈ 7سے گریڈ 9، اے ایس ایس اے /بل ڈسٹری بیوٹر/اے ایل ایم اور ہیلپر کو 5سے گریڈ 7میں اپ گریڈ کرنے کی سفارشات کی منظوری دے دی جبکہ پیپکو کی طرح منسٹریل ، کمرشل ، آڈٹ، اکائونٹس کی پوسٹوں کی سروسز رول میں ترمیم کر کے جونئیر سپرنٹنڈنٹ کو گریڈ15سے 16، اسسٹنٹ کو گریڈ 14سے گریڈ 15، یو ڈی سی کو گریڈ 9سے گریڈ 11، ایل ڈی سی کو گریڈ 7سے گریڈ 9میں اپ گریڈ کرنے کی سفارشات کی منظوری بھی دے دی۔

ایچ آر کمیٹی کی ان سفارشات کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آئندہ اجلاس میں پیش کر کے ان کی حتمی منظوری لی جائے گی۔