گھروںمیں ڈینگی کی افزائش روکنے اور اس کے نقصانات سے بچنے کیلئے خواتین کا کرداراہمیت کا حامل ہے‘ بیگم خالدہ منصور

پیر 14 نومبر 2016 11:04

گھروںمیں ڈینگی کی افزائش روکنے اور اس کے نقصانات سے بچنے کیلئے خواتین ..

فیصل آباد ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب ڈینگی کے خلاف کامیاب اقدامات کر رہی ہے تاہم گھروںمیں ڈینگی کی افزائش روکنے اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ بات ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے اپوا کے زیر اہتمام بیرون کارخانہ بازار دارالتسکین بلڈنگ میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل‘چیئرپرسن گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن بیگم شمشاد شاہ نواز‘مسز انجم عالم شاہ اور دیگر خواتین کے علاوہ ڈی او سوشل ویلفیئر محمد اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے لہذا اس کی روک تھام کے لئے معاشرے کا تعاون ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈینگی کی وبا پر جنگی بنیادوں پر قابو پانے کے سلسلے میں ہی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس سے مختصر مدت میں اس وبا کو پھیلنے سے روکا گیا وہ ایک عظیم کارنامہ ہے جس پر سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے ماہرین حیران ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آگاہی سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کے سلسلے میں سوشل ویلفیئر سیمینار حکومت پنجاب کے متعلقہ محکموں کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل ، بیگم شمشاد شاہنواز اورڈی او سوشل ویلفیئر محمد اشرف ،انجم عالم شاہ سمیت دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :