پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے

پیر 14 نومبر 2016 11:04

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر انتقال کر گئے۔جہانگیر بدر کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کو دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مرحوم کو دل اور گردوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔ جہانگیر بدر 25 اکتوبر 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

جہانگیر بدر 1986ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے اور وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے پہلے دور حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ وہ 1994ء اور 2009ء دو بار سینیٹر بنے۔جہانگیر بدر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔جہانگیر بدر نے زمانہ طالب علمی سے سیاست شروع کی اور طلبا یونین کے صدر بھی رہے۔ ان کار شمار بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :