دبئی:16سالہ نوجوان پاکستانی لڑکی کی عزت لوٹنے کے بعد انسانی سمگلروں کو بیچنے والے گرفتار

پیر 14 نومبر 2016 08:35

دبئی:16سالہ نوجوان پاکستانی لڑکی کی عزت لوٹنے کے بعد انسانی سمگلروں ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) : گزشتہ روز دبئی کریمنل کورٹ پاکستانی جنسی تشدد کا شکار پاکستانی لڑکی کے کیس کی سماعت ہوئی،تفصیلات کے مطابق عدالت میں بتایا گیا کہ پاکستانی لڑکی کی پہلے عز ت لوٹی اور اس کے بعد انسانی سمگلر کے ہاتھوں بیچ دیا گیا۔ 35سالہ پاکستانی خاتون پر الزام ہے کہ اس نے بچی انسانی سمگلروں سے خریدا اور اس کو جنسی جرائم پیشہ افراد کے پاس بیچا ،جبکہ وہ خود بھی قحبہ خانہ چلاتی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن خاتون نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیاہے ۔لڑکی نے بتایا کہ اس کے چچا نے کسی کا ادھار لینا تھا جس نے اسے اسلام آباد سے اغواہ کیا پہلے خود جنسی زیادتی کی اس کے بعد اس کو اس خاتون کے ہاتھوں بیچ دیا۔ خاتون نے اس ڈرایا دھمکایا او رمیرا پاسپورٹ بنوا کر دبئی ویزٹ ویزے پر لے آئی ۔ اس نے کہا کہ یہاں لا کر اس نے مجھے دبئی کے ایک علاقے میں رکھا جہاں پر وہ قحبہ خانہ چلاتی تھی ۔ میں نے ایک پاکستانی سے بات کی کہ وہ دبئی پولیس کو بتا دے لیکن ایسا نہ ہو سکا ۔عدالت نے کیس کی کاروائی اگلی پیشی تک ملتوی کر دی ہے ۔