عجمان پولیس نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والوں گھیرا تنگ کر دیا

پیر 14 نومبر 2016 08:35

عجمان پولیس نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والوں گھیرا تنگ کر دیا

عجمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) : عجمان پولیس نے ٹریفک سگنل توڑنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق جو شہری بھی ٹریفک سگنل کی پرواہ نہیں کریگا اس پر فی الفور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عجمان پولیس کے کمانڈر ان چیف بریگیڈئیر سلطان النعومی کا کہناہے کہ کسی بھی ٹریفک سگنل توڑنے والے کو جرمانہ کیا جائے گا جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے والے افرادکی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔ لیکن خطرناک طریقے سے سگنل توڑنے والوں کو لائسنس سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تیزرفتاری تمام حادثات میں بڑی وجہ ہے ۔