متحدہ عرب امارات میں تین ماہ کی میٹرینٹی چھٹی کی منظوری

پیر 14 نومبر 2016 08:56

متحدہ عرب امارات میں تین ماہ کی میٹرینٹی چھٹی کی منظوری

دبئی: :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) : متحدہ عرب کی فیڈرل گورنمنٹ نے حاملہ خواتین کے لیئے تین ماہ کی میٹرینٹی چھٹی کی منظوری دے دی ہے ۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے متحدہ عر ب امارات کے 17ویں قانون 2016پر دستخط کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

قانون نمبر 11میں انہوں نے مزید تبدیلی کر دی ہے ۔قانون کی شک 53میں تبدیلی کی گئی ہے ۔فیڈرل گورنمنٹ کے خواتین ملازمین کو تین ماہ کی چھٹی بمعہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔جبکہ خواتین کو بچے یا بچی کی پیدائش کے بعد چار ماہ تک روزانہ دو گھنٹے کی پہلے چھٹی دے دی جائے گی۔تاہم میٹرینٹی چھٹیوں کو بغیر تنخواہ کی چھٹی میں شامل نہیں کی جا سکے گی ۔