دبئی القوز کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی

پیر 14 نومبر 2016 08:56

دبئی القوز کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) : دبئی کے القعوز کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ تفصیلا ت کے مطابق آگ آٹھویں سٹریٹ کے چوراہے لطیفاء بنتِ ہمدان میں لگی تھی ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس حکام نے آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد متعدد گاڑیاں بھیجوادیں ۔ جبکہ علاقے میں موجود ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو بھی علاقے سے دور کر دیا گیاہے ۔علاقے کی مختلف سڑکیں بند کر کے آگ بجھائی گئی ۔کسی کے زخمی ہونے کی کو ئی اطلاع نہیں ملی۔