بہت جلد دبئی میٹرو اسٹیشن سے گھر جانے کے لیے ڈرائیورلیس گاڑیاں دستیاب ہوں گی: آر ٹی اے

پیر 14 نومبر 2016 09:01

بہت جلد دبئی میٹرو اسٹیشن سے گھر جانے کے لیے ڈرائیورلیس گاڑیاں دستیاب ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) : دبئی کے رہائیشیوں کے لیے خوش خبری ۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے) کی ترجمان کا کہناہے کہ بہت جلد دبئی میٹرو اسٹیشنوں سے گھر پہنچنے کے لیے بغیر ڈرائیور کے گاڑیوں کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے کی جانب سے ڈرائیورلیس گاڑی کا تیسرے مرحلے میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ۔بزنس بے سے 650میٹر لمبے ٹریک پر گاڑی چلائی جا رہی ہے ۔آر ٹی اے کی جانب سے ہر ڈرائیورلیس گاڑی میں دس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ آر ٹی اے کا ترجمان کا مزید کہناتھاکہ اب بہت جلد دبئی کی سڑکوں پر دکھائی دے یں گی۔لیکن پہلے مرحلے میں صرف میٹرو اسٹیشن سے گھروں تک ہی ہو گی ۔