راس الخیمہ:کسٹمز حکام نے بین الاقوامی مسافر سے ہیروئن سے بھرے 198کیپسول برآمد کر لیے

پیر 14 نومبر 2016 09:06

راس الخیمہ:کسٹمز حکام نے بین الاقوامی مسافر سے ہیروئن سے بھرے 198کیپسول ..

راس الخیمہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) : را س الخیمہ پولیس نے بین الاقوامی مسافر سے 198کیپسول ضبط کر لیئے ، کیپسول کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 1ملین درہم سے زیادہ بنتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکا م کو ایک ایشیائی ملازم پرشک پڑا تو انہوں نے اس کا مکمل طبی معائینہ کیا ۔

(جاری ہے)

معائینے کے دوران ملزم کے پیٹ سے تقریباََ198ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کر لیے ۔ ملزم کو اس مقصد کے لیے خاص طور پر ہسپتال لے جائے گیا جہاں مخصوص طریقوں سے اس کے پیٹ سے کیپسول نکالے گئے ۔ملزم کو کیپسول نکلنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔