دبئی :جہاز میں صفائی کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

پیر 14 نومبر 2016 09:06

دبئی :جہاز میں صفائی کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

راس الخیمہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) بین الاقوامی پرواز کے مسافر کے دو لفافے جن میں نقدی موجود تھی عملہ صفائی کے پاکستانی رکن نے چرا لی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ائر پورٹ ملازم کو جہاز کی صفائی کے دوران دو لفافے ملے جنہیں اس نے چھپا لیا ۔

(جاری ہے)

مگر جہاز کے عملے کے ایک رکن نے اسے ایسا کرتے دیکھ کر ائر پورٹ پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے تلاشی کے بعد ملزم کے سامان سے دونوں لفافے نکال لیے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملز م نے جو لفافے چرائے تھے ان میں نقدی اور چیک تھے ۔ اس میں کتنی نقدی اور چیک تھے وہ بتانے سے گریز کیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو گزشتہ روز میں پیش کر دیا ۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کر دی ہے ۔