سعودی مسجد میں بچوں کی طرف سے موبائل فون پر کارٹون دیکھنے کی ویڈیو پر شہری سراپااحتجاج

پیر 14 نومبر 2016 09:08

سعودی مسجد میں بچوں کی طرف سے موبائل فون پر کارٹون دیکھنے کی ویڈیو پر ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) :سعودی مسجد میں سعودی بچوں کی طرف سے اپنے موبائل فون پر کارٹون دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد شہریوں نے ایسا کرنے والے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری نے جمعہ کے خطبے کے دوران اپنے بچے کو چپ کروانے اور دھیان لگانے کی غرض سے اپنے موبائل فون پر کارٹون لگا دیئے جبکہ خود وہ خطبہ سننے میں مصروف ہو گیا۔

لیکن خطبے کے درمیانی وقفے کے دوران ایک سعودی شہری نے ا س واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جس کے بعد بچے کے والد سعودی شہری کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔متعدد افراد نے کہا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو شور کرنے سے اس طرح کر کے منع نہ کریں بلکہ ان کو اسلامی تعلیمات کے مطابق مسجد کے اداب سکھانے ضروری ہیں۔