جہانگیر بدر کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 14 نومبر 2016 09:22

جہانگیر بدر کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر جو کل رات انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا ہے۔ جہانگیر بدر کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔ جہانگیر بدر دل اور گردوں کے عارضےمیں مبتلا تھے ۔نماز جنازہ دوپہر 3 بجے باغ جناح لاہور میں ادا کی جائے گی۔ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اظہار افسوس ۔

جہانگیر بدر 25 اکتوبر 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔انھوں نے زمانہ طالب علمی سےسیاست شروع کی اور طلبہ یونین کے صدر بھی رہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر بدر 1988 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے ۔ بینظیربھٹوکے پہلےدورحکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ جہانگیر بدر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی رہے اور وہ 1994 اور 2009 میں دو بار سینیٹر بھی منتخب ہوئے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا جہانگیربدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جہانگیر بدر کے انتقال کا سن کر دھچکا لگا ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ جہانگیربدر کےبغیرسیاسی سفر کا تصور بھی نہیں کیا تھا،انشاء الله آپ کو سر خرو کریں گے ۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی سراج الحق اور لیاقت بلوچ کاجہانگیربدرکےانتقال پراظہارافسوس کیا ۔

متعلقہ عنوان :