جی سی سی ممالک میں سڑکوں کی کشادگی، بہتری اور نئی سڑکوں کے لیئے 288ارب ڈالر مختص

پیر 14 نومبر 2016 10:07

جی سی سی ممالک میں سڑکوں کی کشادگی، بہتری اور نئی سڑکوں کے لیئے 288ارب ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) :متحدہ عرب امارات سمیت جی سی سی ممالک کی سڑکوں کو دنیا بھر میں بہترین جاناجاتا ہے ۔ لیکن ان کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہی رہتی ہیں ۔ گزشتہ روز جی سی سی ممالک کی مختلف چھوٹی اور بڑی سڑکوں کے لیئے 2020منصوبے کے تحت 288ارب ڈالر مختص کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

گلف ٹریفک کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ بن محمد نے کہاکہ متحدہ عرب امارات دنیا میں سڑکوں کے بہترین نیٹورک کے لیئے کو شش ک ررہے ہیں۔

ڈاکٹر عبداللہ بن محمد کا کہناتھا کہ وہ اس کوشش میں ہیں کہ 2020تک وہ تمام بڑی شاہراہوں کو بہتریں کر سکیں ۔واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہر سال 150ملین درہم سے زائد سڑکوں کی دیکھ بھال پر خرچ ہو تے ہیں۔یہ رقم صرف سڑکوں کی دیکھ ریخ پر خرچ ہوتی ہے جبکہ بڑے منصوبوں کے لیے الگ رقم مختص کی جاتی ہے ۔