زلزلے کے خطرے ، سونامی وارننگ کے باوجود پاکستان، نیوزی لینڈ سیریز17نومبر سے شروع ہوگی

پیر 14 نومبر 2016 11:46

زلزلے کے خطرے ، سونامی وارننگ کے باوجود پاکستان، نیوزی لینڈ سیریز17نومبر ..

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) زلزلے کے خطرے اور سونامی کی وارننگ کے باوجود پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز17نومبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ زلزلے سے متاثرہ کرائسٹ چرچ میں ہی شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر کو ہینڈگلے اوول کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہملٹن میں 25 نومبر سے شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی، سمیع اسلم، شرجیل خان، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان، اور عمران خان سینئر شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میںوسیم باری ( مینجر)، مکی آرتھر (ہیڈ کوچ )،گرانٹ فلاور (بیٹنگ کوچ ) سٹیو رکسن ( فیلڈنگ کوچ )، اظہر محمود ( بولنگ کوچ )، گرانٹ لوڈن (فٹنس کوچ )، شاہد اسلم (انچارج ٹوئر آپریشنز)،لیفٹنٹ کرنل (ر) احمد ایاز ( سیکورٹی مینجر) ، شین ہیز( فزیو تھراپسٹ )، طلحہ اعجاز اینالسٹ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی اور کیویز کے دیس میں موجود پاکستانی مینز اور ویمنز ٹیم کے تمام اراکین بالکل محفوظ ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وسطی نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جس سے جنوبی جزیرے کے شمال مشرقی ساحل سے سونامی ٹکرا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت سول ڈیفنس اور ایمرجنسی مینجمنٹ نے خطرناک لہریں بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تین میٹر بلند لہریں بلند ہو سکتی ہیں لہٰذا لوگ اسے سنجیدگی سے لیں اور ساحلی علاقوں سے دور یا پھر اونچی عمارتوں پر منتقل ہو جائیں۔

ادھر نیوزی لینڈ کے شہر میں نیلسن میں موجود پاکستانی ٹیم کے تمام اراکین محفوظ ہیں اور منیجر وسیم باری نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل تین روزہ ٹور میچ کھیلنے کیلئے نیلسن میں موجود ہے لیکن بارش کے سبب تین روزہ میچ بغیر کوئی گیند پھینکے ہی ختم ہو گیا۔ نیوزی لینڈ میں ہی موجود پاکستانی ویمنز ٹیم زلزلے کے مرکز سے زیادہ قریب تھی اور وہ کرائسٹ چرچ کے ہوٹل کی 30ویں منزل پر موجود مقیم ہے تاہم ٹیم منیجر عائشہ اشعر کے مطابق ٹیم کے تمام اراکین مکمل محفوظ ہیںاور ان کا فوکس کرکٹ کی طرف ہے۔

زلزلے کے خطرے ، سونامی وارننگ کے باوجود پاکستان، نیوزی لینڈ سیریز17نومبر ..

متعلقہ عنوان :