نو منتخب امریکی صدر نے لوگوں کو مسلمانوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 نومبر 2016 11:39

نو منتخب امریکی صدر نے لوگوں کو مسلمانوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2016ء): امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو مسلمانوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل پر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات اور رد عمل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ایسی خبروں سے نہایت افسرردہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر میرے کہنے سے کچھ بھی فرق پڑتا ہے تو میں ایسے لوگو کو کہوں گا کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا بند کر دیں کیونکہ مجھے اس ملک کو متحد کرنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاشرے کے کچھ افراد مجھ سے خوفزدہ ہیں انہیں میں یہی کہوں گا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ ابھی وہ مجھے نہیں جانتے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہاں لوگوں کے دوہرے معیار ہیں۔ لوگ باہر احتجاج کرر ہے ہیں اگر ہیلری کو انتخابات میں کامیابی حاصل ہوتی اور میرے حامی افراد باہر نکل پر احتجاج کرتے تو اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا۔