پاکستانی سیاست کے استحکام کیلئے جہانگیر بدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

وزیراعظم محمد نواز شریف کا پیپلز پارٹی کے رہنما کے انتقال پر اظہارتعزیت

پیر 14 نومبر 2016 11:56

پاکستانی سیاست کے استحکام کیلئے جہانگیر بدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے معروف سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

مرحوم جہانگیر بدر کی خدمات کو زبردست عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سیاست کے استحکام کیلئے جہانگیر بدر کی خدمات کو ہمیشہ نہایت احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم سیاسی اثاثہ تھے جو ملک میں جمہوری اقدار پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے اس کے فروغ کیلئے بہت کام کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی تفریق سے قطع نظر ہر پاکستانی انہیں تادیر یاد رکھے گا۔