جمہوریت کی بحالی کیلئے جہانگیر بدر کی جدوجہد اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں

وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب

پیر 14 نومبر 2016 11:56

جمہوریت کی بحالی کیلئے جہانگیر بدر کی جدوجہد اور جمہوری اداروں کے استحکام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر سیاستدان اور پی پی پی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے ان کی جدوجہد اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :