مصباح الحق کی اہلیہ ”ترجمان“ بن گئیں

پیر 14 نومبر 2016 11:54

مصباح الحق کی اہلیہ ”ترجمان“ بن گئیں

نیلسن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر۔2016ء )آج کے دور کی مصروف زندگی میں لوگوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھنایا دوسرے معنوں میں سوشل میڈیا پر ”ایکٹو“ رہنا کسی بھی معروف شخصیت کے لیے خاصا دشوار ہوتا ہے اور عموما اس کام کے لیے ایک ترجمان کی ضروت ہے تاہم اگر کسی کی اہلیہ یہ”ذمہ داری“ سنبھال لے تو سونے پہ سہاگہ ہوجاتاہے ۔

(جاری ہے)

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی کی بیوی عظمی ترجمان کی ذمہ داری بخوبی نبھاہ رہی ہیں ،انہوں نے کرائسٹ چرچ میں اتوار کے روز آنے والے زلزلے اور ٹیم کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس کی روانگی سے متعلق شائقین کو باخبر رکھا اور ٹیم منیجر کی نسبت کہیں زیادہ محترک نظرآئیں۔

نیوزی لینڈ میں سونامی کا الرٹ جاری ہونے کے بعدقومی ٹیم کی نیلسن سے کرائسٹ چرچ کی جانب روانگی غیریقینی ہونے کی اطلاعات تھیں اور پیر کی صبح تک ٹیم منیجرنے بھی میڈیا کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی البتہ عظمی نے تواتر کے ساتھ شائقین کرکٹ کو ٹیم کی روانگی سے باخبر رکھا۔

مصباح الحق کی اہلیہ ”ترجمان“ بن گئیں