آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 14 نومبر 2016 12:09

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) پنجاب میں بارش کا اثر دوسرے روز بھی برقرار رہا۔ اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ سکردو سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی پانچ درجے تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

قلات میں منفی چار، ہنزہ میں منفی تین درجے سردی پڑی اور ہرچیز جم گئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :