اسلام آباد،کسٹم حکام کی کارروائی، 30لاکھ سے زائد کا سامان،بھارتی تیل اور غیر ملکی کپڑا برآمد

پیر 14 نومبر 2016 12:09

اسلام آباد،کسٹم حکام کی کارروائی، 30لاکھ سے زائد کا سامان،بھارتی تیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) کسٹم حکام نے ترنول انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بس سے 30لاکھ روپے سے زائد کا سامان،بھارتی تیل کی 3120بوتلیں،60کلوگرام بال بیرنگ اور 370کلوگرام غیر ملکی کپڑا برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترنول انٹرچینج کے قریب کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بس سے 30لاکھ روپے سے زائد کا سامان برآمد کرلیا،بس سے بھارتی تیل کی 3120بوتلیں اور 570تالے برآمد کرلئے۔کسٹم حکام کے مطابق سامان میں 370کلوگرام غیر ملکی کپڑااور 60کلوگرام بال بیرنگ بھی شامل ہیں۔کسٹم حکام نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :