سرگودھا میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

پولیس نے تشدد کر کے ان کے پیارے کو جان سے مارا، ورثا کا موقف

پیر 14 نومبر 2016 12:10

سرگودھا میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) سرگودھا میں اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔ سرگودھا میں اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا جب کہ اے ایس آئی غلام نقی کا کہنا ہے کہ سرفراز کو 3 روز قبل اغوا کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ رات اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرفراز کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے تشدد کر کے ان کے پیارے کو جان سے مارا۔

متعلقہ عنوان :