چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

مرحوم جہانگیر بدر جمہوری جدوجہد کرنے والے عوامی سیاست کے ماہر اور قابل قدر سیاستدان تھے،راجہ ظفرالحق

پیر 14 نومبر 2016 12:11

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ میاں رضاربانی نے پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کیلئے جہانگیر بدر کی خدما ت ناقابل فراموش ہیں۔

جہانگیر بدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عظیم لیڈر اور پاکستان ایک بہترین سیاستدان سے محروم ہوگیا ۔سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے ممتاز سیاسی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے بھی سا بق قائد ایوان سینیٹ جہا نگیر بدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جہانگیر بدر جمہوری جدوجہد کرنے والے عوامی سیاست کے ماہر اور قابل قدر سیاستدان تھے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے ان کا کہنا تھا ملک میںجمہوریت کیلئے خدمات میں جہانگیر بدر کا نام نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :