جہانگیر بدر کا انتقال ، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو اور آصف علی زرداری کا اظہار افسوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 نومبر 2016 12:07

جہانگیر بدر کا انتقال ، بلاول بھٹو، بختاور بھٹو اور آصف علی زرداری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2016ء) : پیپلز پارٹی کے سینئیر ترین رہنما جہانگیر بدر گذشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے ۔ ان کے انتقال کی خبر سُن کر آصف علی زردار سمیت بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو نے بھی افسوس کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نہایت دکھ کے ساتھ مجھے ہمارے نہایت اچھے ساتھی جہانگیر بدر کے انتقال سے متعلق بتایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ نہایت بہادر انسان تھے اور ضیا الحق کے دور میں انہوں نے جیل بھی کاٹی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے اس خبر کا سُن کر شدید جھٹکا لگا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انکل جہانگیر بدر اللہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس سفر میں آپ ساتھ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کے مضبوط ترین جیالے تھے جو تین پشتوں تک پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے۔

متعلقہ عنوان :