پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس بارے شعور اجاگر کر نے کا د ن منایا گیا

پیر 14 نومبر 2016 12:13

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس بارے شعور اجاگر کر نے کا د ن منایا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کے حوالے سے شعور اجاگر کر نے کا د ن منایا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے ذیابیطس (شوگر ) کے حوالے سے اگاہی دینے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال14 نومبر کو منایا جاتا ہے ، پہلی مرتبہ یہ دن والمی ادارہ صحت کی جانب سی1991 کو منایا گیا، ذیابیطس (شوگر ) کے حوالے سے دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی ذیابیطس (شوگر ) سے اگاہی کے حوالے سے سمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذیابیطس (شوگر )ایسا مرض ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بتدریج بڑھتا جارہا ہے۔ ڈاکٹر زکاکہنا ہے کہ یہ مرض انسانی جسم میں انسولین کی پیداوار اور فراہمی میں نقص کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جس کی بنیادی وجہ مسلسل غیر صحت مند خوراک اور غیر متوازن طر ز زندگی ہے۔ذیابیطس (شوگر ) کی علامات میں بے حد بھوک اور پیاس لگنا ، زیادہ پیشاب آنا ، وزن کا تیزی سے گرنا ،زیادہ تھکن محسوس کرنا شامل ہیں۔ماہر ین صحت کے مطابق ذیابیطس سے بچاوصرف اور صرف پرہیز اور صحت مند طرز زندگی سے ہی ممکن ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پرہیز کے ساتھ ورزش بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :