سی پیک کی افتتاحی تقریب ، وزیر اعظم میاں نواز شریف کی غلطی پکڑی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 نومبر 2016 12:28

سی پیک کی افتتاحی تقریب ، وزیر اعظم میاں نواز شریف کی غلطی پکڑی گئی

گوادر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2016ء) : سی پیک منصوبے کے تحت گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف غلطی کر بیٹھے۔

(جاری ہے)

سڑکوں کا جال بچھانے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف ایف ڈبلیو او کی تعریف کرنے جا رہے تھے لیکن انہوں نے (قابل تعریف)commendation کی جگہ condemnation (قابل مذمت)بول دیا ۔

جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عالمی سطح پر خاص اہمیت رکھنے والی اس تقریب میں ایک اور غلطی یہ ہوئی کے عین افتتاح کے موقع پر کسی شخص کا سر کیمرے کے سامنے آ گیا جس کے باعث افتتاح ہونے کی فوٹیج حاصل نہیں کی جا سکی۔ گوادر پورٹ کی افتتاحی تقریب کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحطہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :