ویرات کوہلی کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بنائی گئی وکٹ پر ناخوشی کا اظہار

پیر 14 نومبر 2016 12:34

ویرات کوہلی کا انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بنائی گئی وکٹ پر ناخوشی ..

ْ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونیوالے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے بنائی گئی وکٹ پر ناخوشی کا اظہار کردیا۔ویرات کوہلی کی 49 رنز کی اننگز کے باعث بھارت کی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے بچنے کا موقع ملا حالانکہ کھیل کے آخری سیشن میں عادل راشد سمیت انگلینڈ کے باؤلرز نے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا تھا۔

بھارت کو آخری روز جیت کے لیے 310 رنز کا بڑا ہدف ملا تھا اور 6 بلے باز 132 کے اسکور پر آؤٹ ہوچکے تھے تاہم کوہلی نے جدیجا کے ساتھ شراکت میں 40 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے مجموعے کو 172 رنز تک پہنچایا اور اپنی ٹیم کو ہزیمت سے بچالیا۔کوہلی نے کہاکہ سچ پوچھیں تو میں وکٹ پر گھاس دیکھ کر کچھ حیران تھا، یہ معاملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی کامیابی کی امیدوں پر پانی پھیرنے والے بھارتی کپتان نے کہا کہ کم از کم اب ہم یہ تو جانتے ہیں کہ میچ کو کیسے برابر کرنا ہے ،ْاس سے قبل کچھ لوگ ہماری ٹیم کے حوالے سے شک میں مبتلا تھے کہ یہ میچ کو برابر کیسے کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہم میچ جیت جاتے تھے یا ہارتے تھے تاہم میں نے جدیجا سے کہا کہ ہم دونوں کے پاس ایک موقع ہے کہ کھیل کو ایک اور پہلوسے بہتر بنائیں ہوسکتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں مستقبل میں ایک مرتبہ پھر ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے۔کوہلی نے کہا کہ یہ ایک امتحانی صورت حال تھی لیکن میرے خیال میں ہم نے اس کو بہتر طریقے سے سنبھال لیا۔