’’ ایئرعریبیہ ‘‘ کے خالص منافع میں تیسری سہ ماہی کے دوران26 فیصد اضافہ

پیر 14 نومبر 2016 12:39

’’ ایئرعریبیہ ‘‘ کے خالص منافع میں تیسری سہ ماہی کے دوران26  فیصد اضافہ
دوبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ’’ ایئرعریبیہ ‘‘ کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران خالص منافع میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایئرلائن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران اس کی کل آمدنی 1.12 ارب درہم رہی جبکہ خالص منافع 297 ملین درہم (80.9 ملین ڈالر ) رہا جو 2015 ء کی تیسری سہ ماہی کے منافع (235 ملین درہم ) کی نسبت 26 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سہ ماہی کے دوران ایئرلائن کے ذریعے 2.27 ملین مسافروں نے سفر کیا جو کہ 2015ء کے اسی عرصے کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہیں۔