جے یو آئی کا میڈیا ورکشاپ 27 نومبر کو منقد ہوگا

پیر 14 نومبر 2016 12:39

جے یو آئی کا میڈیا ورکشاپ 27 نومبر کو منقد ہوگا
پشاور۔14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء)جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا میڈیا کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالجلیل جان کی زیرصدارت میں جمعیت کی سیکرٹریٹ میں منعقدہوا جس میں ارکان کمیٹی حاجی غلام علی‘ امان اللهحقانی‘ قاضی بشیر‘ راحت حسین‘ سعیدالرحمان خٹک‘ شوکت الله خٹک اور عبدالحمید نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تاسیس جمعیت کے عالمی اجتماع کی تشہیر ‘سوشل میڈیا کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ‘ اجلاس کے فیصلے کے مطابق 27نومبر کو صوبہ بھر کے اضلاع اور قبائل ایجنسیوں کے سیکرٹری اطلاعات کی میڈیا ورکشا پ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔