پاکستان میں ہر سال 8ہزار سے لیکر 12ہزار بچے تھیلی سیمیا’’میجر‘‘ کے مرض میں مبتلا پیدا ہورہے ہیں‘اعجاز علی خان

پیر 14 نومبر 2016 12:39

پاکستان میں ہر سال 8ہزار سے لیکر 12ہزار بچے تھیلی سیمیا’’میجر‘‘ کے ..
پشاور۔14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) حمزہ فائونڈیشن تھیلی سیمیا ویلفیئر ہسپتال یونیورسٹی ٹائون پشاور کے بانی چیئرمین اعجاز علی خان نے کہا ہے کہ فائونڈیشن میں صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹا سے تعلق رکھنے و الے 1129مریض بچے رجسٹرڈ ہوچکے ہیںاور روزانہ کی بنیادپر چالیس مریضوں کو صحت مند سکرین شدہ خون واجزائے خون، ادویات اور دوپہر کا کھانا مفت فراہم کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

پشاور میڈیکل کالج اور پشاور یونیورسٹی کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلباء وطالبات کو حمزہ فائونڈیشن کے مطالعاتی دورے پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب تک ادارے نے ان مریض بچوں کو 87268بیگز خون واجزائے خون فراہم کیا ہے ۔انہوں نے طلباء وطالبات کو بتایا کہ ایک محتاط سروے کے مطابق پاکستان میں ہر سال 8ہزار سے لیکر 12ہزار بچے تھیلی سیمیا’’میجر‘‘ کے مرض میں مبتلا پیدا ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :