ہاتھ دھونے سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘ تصور حسین

پیر 14 نومبر 2016 12:39

ہاتھ دھونے سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘ تصور حسین
پشاور۔14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے سلسلے میں تصور پبلک سکول پشاور میں روشنی فائونڈیشن کے تعاون سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کے پرنسپل تصور حسین نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو ہاتھ دھونے کی آفادیت سے آگاہ کیااور کہاکہ ہاتھ دھونے سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘ انہوں نے بچوں سے کہاکہ وہ صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ اس موقع پر روشنی فائونڈیشن کی چیئرپرسن سیراملک نے کہاکہ ہینڈواشنگ ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں ہاتھ دھونے سے متعلق شعور اجاگرکراناہے۔