ہائیکورٹ نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی میرٹ کے برعکس بھرتیوں کیخلاف کیس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو 17 نومبر کو طلب کرلیا

انٹرویوز کمیٹی کے نمبرز دینے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ای ڈی او ہیلتھ پراظہاربرہمی ،انٹرویو نمبرز کے حوالے سے ملک اویس خالد عدالتی معاون مقرر

پیر 14 نومبر 2016 12:54

ہائیکورٹ نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی میرٹ کے برعکس بھرتیوں کیخلاف کیس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی میرٹ کے برعکس بھرتیوں کیخلاف کیس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو 17 نومبر کو طلب کرلیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمدقاسم خان نے صائمہ شیخ کی درخواست پرسماعت کی ۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تحریری امتحان میں نمایاں پوزیشن کے باوجود انٹرویو کمیٹی نے نظر انداز کردیا ۔

(جاری ہے)

عدلت نے استفسار کیا کہ ہر ممبر نے ہاتھ سے امیدواروں کو نمبرز الاٹ کیوں نہیں کئے۔عدالت نے انٹرویوز کمیٹی کے نمبرز دینے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ای ڈی او ہیلتھ پراظہاربرہمی کا اظہار کیا ۔عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود انٹرویوز میں نمبرز دینے کا ریکارڈ کیوں نہیں پیش کیاگیا۔ عدالت نے انٹرویو نمبرز کے حوالے سے ملک اویس خالد کو عدالتی معاون مقررکردیاجبکہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو 17نومبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :