سینئر اداکار گوشی خان نے دوسری شادی کر لی

ائیر ہوسٹس حیا خان سے شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی ‘ ذرائع

پیر 14 نومبر 2016 12:55

سینئر اداکار گوشی خان نے دوسری شادی کر لی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار گوشی خان نے دوسری شادی کر لی۔ ذرائع کے مطابق سینئر اداکار گوشی خان نے تین ماہ قبل دبئی سے تعلق رکھنے والی خوبرو دوشیزہ حیا خان سے خفیہ شادی کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

گوشی خان حیا خان سے ملنے کے لئے دبئی بھی جاتے رہے ہیں اور حیا خان بھی ان سے ملنے کے لئے پاکستان آتی رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حیا خان ایک ائیر لائن میں بطور ائیر ہوسٹس ملازمت کرتی ہیں ۔ جب اداکار گوشی خان سے شادی کے حوالے سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔جس کے بعد انہوں نے فون بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :