ْ چینی صدر شی جن پنگ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاجلد ملاقات پر آمادگی کا اظہار

پیر 14 نومبر 2016 13:03

ْ چینی صدر شی جن پنگ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاجلد ملاقات ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) چینی صدر شی جن پنگ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکا و چین کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیلئے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے اور کئی شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے قریبی روابط جاری رکھنے،خوشگوار تعلقات استوار کرنے اور باہمی مفاد اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ بارے امور پر تبادلہ خیال کیلئے جلد ملاقات کا عزم ظاہر کیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران چین کو امریکا کا دشمن اور چینی برآمدات پر 45 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :