چین میں جے 10 لڑاکا طیارہ اڑانے والی پہلی خاتون پائیلٹ تربیتی مشقوں کے دوران حادثے میں ہلاک

پیر 14 نومبر 2016 13:03

چین میں جے 10 لڑاکا طیارہ اڑانے والی پہلی خاتون پائیلٹ تربیتی مشقوں ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) چین میں جے 10 لڑاکا طیارہ اڑانے والی پہلی خاتون پائیلٹ تربیتی مشقوں کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فضائیہ کی ’’اگست فرسٹ،ایئروبیٹک ڈسپلے ٹیم‘‘ کی رکن 30 سالہ یو شو نے تربیتی مشقوں کے دوران اپنے طیارے سے چھلانگ لگائی مگر بدقسمتی سے ایک دوسرے طیارے کے پر سے ٹکرا گئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون پائیلٹ لڑاکا طیارے کے پر سے ٹکرانے کے باعث ہلاک ہو گئی تاہم اس کا ساتھی پائیلٹ محفوظ رہا۔ یو شو نے جولائی 2012ء میں جے 10 لڑاکا طیارہ اڑانے والی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :