ٹرمپ کا بطور صدر تنخواہ نہ لینے کا اعلان

پیر 14 نومبر 2016 13:03

ٹرمپ کا بطور صدر تنخواہ نہ لینے کا اعلان
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بطور صدر تنخواہ نہیں لیں گے۔ امریکی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ستمبر میں اپنی صدراتی انتخابات کے لئے مہم کے دوران اپنے ووٹروں سے صدر بننے کے بعد تنخواہ نہ لینے کا وعدہ کیا تھا جس کو نبھانے کا وقت آگیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ 4 لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ کے بجائے ایک ڈالر سالانہ تنخواہ کے طور لیں گے اس کے ساتھ وہ سال کی لمبی چھٹیاں منانے سے بھی گریز کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ان کے ذمہ بہت کام ہے جس میں ٹیکسز میں کمی اور صحت عامہ کی سہولیات بہتر کرنا شامل ہے ایسے میں وہ لمبی چھٹیاں نہیں کرنا چاہتے۔

متعلقہ عنوان :