بالی ووڈ کے معروف اداکار سعید جعفری کی پہلی برسی پرسوں منائی جائے گی

پیر 14 نومبر 2016 13:10

بالی ووڈ کے معروف اداکار سعید جعفری کی پہلی برسی پرسوں منائی جائے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء)بالی ووڈ کے معروف اداکار سعید جعفری کی پہلی برسی16نومبر کو منائی جائے گی۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار سعید جعفری 86سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے ،حنا، معصوم ، گاندھی ، جدائی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

سعید جعفری نے بالی ووڈ فلموں کے علاوہ ہالی ووڈ فلموں میں بھی ادکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا،سعید جعفری کا شمار ورسٹائل ایکٹرز میں کیا جاتا تھا،، انہوں نے سنجیدہ کے ساتھ مزاحیہ فلموں میں بھی فنکارانہ صلاحیتوں سے دھاک بٹھائی‘ سعید جعفری کو ان کی خدمات کے صلے میں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔