سکھربس ٹرمینل کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں خاتون اور بچے سمیت 4افراد جاں بحق

پیر 14 نومبر 2016 13:16

سکھربس ٹرمینل کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں خاتون اور بچے سمیت 4افراد جاں ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) سکھر بس ٹرمینل کے قریب گزشتہ روز روڈ حادثہ میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس زرائع کے مطابق ڈریہا کے نزدیک شکار پور سے سکھر آنے والی تیز رفتار مسافرکوچ مخالف سمیت سے آنے والی دو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں مسمات جہاں ، حاجی اللہ بخش جتوئی، عبداللہ جتوئی اور بچہ ثنا ء اللہ شامل ہیں چاروں موقع پر دم توڑ گئے ۔ پولیس نے کوچ اور موٹر سائیکلوںکو تحویل میں لے لیا۔