پیرس حملوں کی پہلی برسی، فرانسیسی صدر کا شدت پسندی سے لڑنے کے عزم کا اظہار

پیر 14 نومبر 2016 13:21

پیرس حملوں کی پہلی برسی، فرانسیسی صدر کا شدت پسندی سے لڑنے کے عزم کا ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کو ایک سال مکمل ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلی برسی کے موقع پر فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے شہر کے شمالی علاقے میں نیشنل اسٹیڈیم کے باہر ایک یادگاری تختی کی رونمائی کی اس موقع پرصدرنڈ نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس تختی پر ایک راہ گیر کا نام نصب ہے جو گزشتہ برس 13 نومبر کو پیرس میں ہوئے دہشت گردی کے حملوں میں مارا گیا تھا۔ پیرس میں گزشتہ برس ہونے والے حملوں میں ایک 130 افراد ہلاک اور کئی سو زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں کی ذمے داری عسکریت پسند تنظیم ’داعش‘ نے قبول کی تھی۔ ہلاک ہونے والے راہ گیر کے بیٹے نے اس موقع پرکہا کہ لوگوں کو خوف کے خلاف لڑنا چاہیے اور مکمل آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنا چاہیے۔