ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، 7 فوجی اہلکار شہید۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 نومبر 2016 13:08

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ ، 7 فوجی اہلکار شہید۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2016ء) : ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 7 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ گذشتہ رات کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ بھارت گذشتہ کچھ عرصے سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اپنی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔