ہاشم آملا سے نسلی منافرت کرنے پر آسٹریلوی شائق پر3برس کی پابندی عائد

تماشائی نے آملا کے خلاف ایک پیغام لکھ کر جالیوں پر لگایا تھا،نسلی حوالے سے کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں،کر کٹ آسٹریلیا

پیر 14 نومبر 2016 13:27

ہاشم آملا سے نسلی منافرت کرنے پر آسٹریلوی شائق پر3برس کی پابندی عائد

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کے خلاف نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے تماشائی پر تین برس کیلئے پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

وہ اس عرصے کے دوران آسٹریلیا میں کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ انھیں اپنی اس حرکت پر عدالتی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، ہوبارٹ میں جاری ٹیسٹ کے دوران مذکورہ تماشائی نے آملا کے خلاف ایک پیغام لکھ کر جالیوں پر لگایا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نسلی حوالے سے کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں ہے۔ ادھر کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے بیان میں اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ان کی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران نسلی منافرت کا مظاہرہ کیا گیا ہو، ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔