باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

پیر 14 نومبر 2016 13:27

باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) انگلینڈ کے پروفیشنل باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔تفصیلات کے مطابق اٹھائیس سالہ انگلش پروفیشنل باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہو جانے کی خبر نے دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر اکانٹ پر نئے نام ریاض ٹائسن محمد نے شک کو حقیقت میں بدل دیا، خاص طور پر رِنگ میں اترنے سے پہلے دعا کرانے کی ویڈیو بھی خوب سپر ہِٹ ہوئی۔ ریاض ٹائسن محمد باکسنگ رِنگ کے ناقابل شکست فائٹر ہیں۔ وہ پچیس مقابلوں میں ہر بار فاتح رہے بلکہ اٹھارہ بار حریف کو ناک آئوٹ کیا۔ آخری بڑی جیت ولادی میر کلیچکو کے خلاف تھی اور ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے۔

متعلقہ عنوان :