یونان، ونٹیج طیاروں کی ریس کا آغاز ہو گیا

پیر 14 نومبر 2016 13:30

یونان، ونٹیج طیاروں کی ریس کا آغاز ہو گیا

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) یونان سے ونٹیج طیاروں کی منفرد ریس کا آغاز ہو گیا۔ ریس میں1930 کی دہائی میں استعمال کئے جانے والے 12 جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ طیارے یونان سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون تک پہنچنے کیلئے12800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

(جاری ہے)

پرانی طرز کے یہ طیارے تقریبا 8ہزار میل کی اڑان کے بعد 17دسمبر کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹان میں اتریں گے۔ اس منفرد مقابلے میں بیس ممالک کی سترہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس ریس کا مقصد ایک طرف جہاں پائلٹوں کی مہارت کا امتحان لینا ہے وہیں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کیلئے فنڈز کا حصول بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :