جرمنی میں ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ نے دھوم مچا دی

پیر 14 نومبر 2016 13:30

جرمنی میں ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ نے دھوم مچا دی

سٹٹ گارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) لکڑیاں کاٹنا پہلے تو صرف ایک پیشہ تھا لیکن اب یار لوگوں نے اسے کھیل بھی بنا ڈالا۔ جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں لکڑیاں کاٹنے کی مختلف مہارتوں پر مبنی ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے لوگوں کی سانسیں تھم گئیں۔اس دوران کئی ورلڈ ریکارڈ بھی ٹوٹے تاہم نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جیسن وائن یارڈ نے انفرادی ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ان مقابلوں میں کھلاڑیوں نے کلہاڑی اور آری سے لکڑی کاٹنے کے مقابلوں میں اپنی طاقت اور مہارت کا بھرپور ثبوت دیا۔

متعلقہ عنوان :