خورشید شاہ کا جہانگیر بدر کے انتقال پراظہار تعزیت

مرحوم کو ان کی قومی و سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا

پیر 14 نومبر 2016 13:32

خورشید شاہ کا جہانگیر بدر کے انتقال پراظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر اور سابق قائد ایوان سینیٹ جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی قومی و سیاسی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر بدر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔