ٹویٹر پرٹرمپ کے مداحوں کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی،نومنتخب صدر نے اوباما اورہیلری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

دنیا بھرکی اہم شخصیات سمیت اہم پاکستانی سیاسی ، سماجی رہنما اور نامور صحافی بھی ٹرمپ کے فالورز میں شامل

پیر 14 نومبر 2016 13:32

ٹویٹر پرٹرمپ کے مداحوں کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی،نومنتخب صدر ..
․نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالورز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ٹرمپ نے ٹویٹر پر سابق صدر براک اوباما اور اپنی حریف ہیلری کلنٹن کے بھی ریکارڈ توڑدیے ٹرمپ کے موجودہ فالورزکی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ تک جا پہنچی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالورز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے قبل جو لوگ ان سے اختلاف رکھتے تھے اب وہ بھی ان کی فالورزکی فہرست میں نظرآنے لگے ہیں۔ ٹرمپ کے فالورز میں دنیا بھرکی اہم شخصیات شامل ہیں جن میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم، صدور، سماجی رہنما، سیاستدان،اداکار، فنکار، صحافی، ادیب، دانشور، شاعر، صنعت کار، وکلا و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔جہاں دنیا بھرسے ٹرمپ کے فالورز منظرعام پر آئے ہیں وہیں پاکستان سے بھی اہم شخصیات ٹرمپ کے چاہنے والوں کی فہرست میں نمایاں نظر آتی ہیں جن میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، شیری رحمن، مریم نوازسمیت اہم سیاسی، سماجی رہنما اور نامور صحافی شامل ہیں۔
ٹویٹر پرٹرمپ کے مداحوں کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی،نومنتخب صدر ..