ٹرمپ امریکا کے متنازعہ ترین صدر، 75 کیسز عدالتوں میں زیرسماعت،سیاسی پنڈت مستقبل کے حوالے سے فکر مند

پیر 14 نومبر 2016 13:36

ٹرمپ امریکا کے متنازعہ ترین صدر، 75 کیسز عدالتوں میں زیرسماعت،سیاسی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہیں، ایک جانب ان کیخلاف احتجاج جاری ہے تو دوسری طرف وہ 75 مختلف مقدمات میں فریق بھی ہیں، سیاسی پنڈت ان کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق متنازعہ شخصیت کے مالک ڈونلڈ ٹرمپ کا دور اقتدار آسان نظر نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

ایک جانب، امریکا کی بڑی آبادی تاحال انہیں صدر ماننے کو تیار نہیں تو دوسری طرف، ان کی کمپنی پر فراڈ، بلوں کی عدم ادائیگی، کنٹریکٹ کے تنازعات اور صنفی امتیاز کے 75 مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ مقدمات ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے بہت پہلے قائم کئے گئے تھے لہذا انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور کسی قسم کا اثتثنی حاصل نہیں ہو گا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے متنازعہ ترین صدر ہیں۔ تیس سال کے دوران چار ہزار مقدمات میں فریق رہے۔

متعلقہ عنوان :