شعیب منصور کی نئی فلم کی ریلیز ہم فلمز کی طرف سے کی جائیگی

پیر 14 نومبر 2016 13:38

شعیب منصور کی نئی فلم کی ریلیز ہم فلمز کی طرف سے کی جائیگی
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) فلمساز و ہدایت کار شعیب منصور کی نئی فلم کی ریلیز دنیا بھر میں ہم فلمز کی طرف سے کی جائیگی۔

(جاری ہے)

فلم آئندہ برس عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔شعیب منصور جو فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیںآج کل پوری طرح سے فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم میں اہم کرادار ماہرہ خان ادا کر رہی ہیں۔فلم خواتین کے حقوق پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :