پیپلز پارٹی کی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر سابق سپیکر اسمبلی آزاد جموں و کشمیر سردار غلام صادق کا اظہارِ تعزیت

پیر 14 نومبر 2016 13:49

پیپلز پارٹی کی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر سابق سپیکر اسمبلی آزاد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوریت پسند ، نڈر، وفا کے پیکر اور آمریت کے بتوں کو توڑنے والے جیالے رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ اس بات کا اظہار سردار غلام صادق ،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق سپیکر اسمبلی آزاد جموں و کشمیرنے جہانگیر بدر، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر پنجاب کا وہ سپہ سالار تھا جس نے کوڑے، صوبتیںاور تکالیف سہنے کے باوجود مڈل کلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے سامراجی قوتوں کو للکارا اور پیپلز پارٹی کو ایک قوت بخشی وہ کارکنوں کے لیے حوصلہ اور آمریت کے لیے للکار تھی۔ انکے انتقال پر پیپلز پارٹی ایک خوبصورت اور سیاسی جد و جہد والے رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر بدر جدو جہد پہ یقین رکھنے والے ایسے سیاسی قائد تھے جنہوں نے ملک سے آمریت کو بھگانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔

وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایسے بھائی تھے جس پر آج پوری پیپلز پارٹی کو ناز ہے ۔ انکے انتقال سے پاکستان پیپلز پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ ہم اللہ تعالی سے دُعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بہترین مقام اور انکے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے !

متعلقہ عنوان :