سعودی عرب کی بلوچستان میں صوفی بزرگ حضرت شاہ نورانی کے مزارپر پر خودکش حملہ کی شدید مذمت

پیر 14 نومبر 2016 13:55

سعودی عرب کی بلوچستان میں صوفی بزرگ حضرت شاہ نورانی کے مزارپر پر خودکش ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) سعودی عرب نے بلوچستان میں صوفی بزرگ حضرت شاہ نورانی کے مزارپر پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک پاکستان میں دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتاہے جس میں متعدد درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بیان میں پاکستان کی حکومت،عوام اورمرنے والوں کے اہل خانہ سے گہرے رنج وغم اوریکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کو اظہارکیا گیاہے۔